فیصل آباد کا ہر دوسرا شہری کالے یرقان کا مریض

پاکستان کے تیسرے بڑے شہر میں ہیپاٹائٹس کا مرض پھیلنے لگا، فیصل آباد میں گورنر پنجاب چوہدری سرور کے انکشاف نے ہلچل مچادی۔ اسکریننگ کے دوران ہر دوسرا شخص کالے یرقان کا مریض نکلا۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اپنے ایک بیان سے فیصل آباد والوں کو تشویش میں مبتلا کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ایک لاکھ افراد کی اسکریننگ کے دوران بدقسمتی سے ہر دوسرا شخص ہیپا ٹائٹس (کالے یرقان) کا مریض نکلا۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ خطرناک مرض فیصل آبادیوں میں پھیل کس طرح رہا ہے، وہ کہتے ہیں کہ ایک سرنج دس، دس مریضوں پر استعمال کی جارہی ہے جبکہ شہری گندا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈاگر نے بڑھتے ہونے مرض کا سارا ملبہ آبادی میں اضافے پر ڈال دیا۔ کہتے ہیں کہ ہم بیماری پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، تاہم آبادی میں تیزی سے اضافے سے مرض بھی بڑھ رہا ہے۔

PTI

PUNJAB

HEALTH

Governor Punjab

Hepatitis

Chodhary Sarwar

Tabool ads will show in this div