پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف پہلے ون ڈے میں بیٹنگ کا فیصلہ

تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر
[caption id="attachment_1493947" align="alignnone" width="640"] تصویر: ٹوئٹر[/caption]

پاکستان نے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کےخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا، میچ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔

سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کی کپتانی تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے فاسٹ بولر محمد عباس اور اوپنر شان مسعود ون ڈے میں ڈبیو کر رہے ہیں۔ محمد عباس نے آسٹریلیا کےخلاف ٹیسٹ سیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی تھی۔

[caption id="attachment_1493952" align="alignnone" width="640"] تصویر: ٹوئٹر[/caption]

سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 مارچ کو شارجہ، تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی، چوتھا میچ 29 مارچ کو دبئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے آسٹريليا کےخلاف 17 سال سے کوئي ون ڈے سيريز نہيں جيتي، 2014 کي يو اے اي سيريز ميں کينگروز نے شاہينوں کو وائٹ واش کيا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک صفر اور 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

پاکستان شعیب ملک کی قیادت میں آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے آج کھیلے گا

ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستان کےلیے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز اہم ہے۔ قومی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں چھٹے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان

کپتان شعیب ملک، شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، وکٹ کیپر محمد رضوان، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد عباس، یاسر شاہ، محمد عامر۔

آسٹریلیا

کپتان ایرن فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرز ہینڈ کومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، الیکس کیرے، کولٹر نائل، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، ایڈم زمپا۔

ABBAS

Pak vs aus

live update

Aus vs Pak

Tabool ads will show in this div