ملائیشین وزیراعظم کیلئے چارکول پینسل سے بنے پورٹریٹ کا خصوصی تحفہ

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/Mahathir-Mohammad-Potrait-FTG-Vo-22-03.mp4"][/video]

پاکستانی آرٹسٹ وقاص شائق نے دورہ پاکستان پر موجود ملائشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کے لیے خصوصی پورٹریٹ بنا ڈالا۔

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے آرٹسٹ وقاص شائق نے چارکول پنسل کے استعمال سے مہاتیر محمد کی خوبصورت تصویر بنائی۔

آرٹسٹ نے یہ بلیک اینڈ وائٹ تصویر چار دن کی محنت سے تیار کی ہے۔ وقاص شائق کا کہنا ہے کہ مہاتیر محمد کا پورٹریٹ ان کی امانت ہے جو حکومت یا سفارتخانے کے ذریعے ان تک پہنچایا جائے گا۔

آرٹسٹ کے مطابق مہاتیر محمد کا پورٹریٹ بنانے کا مقصد انہیں پاکستان آنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

اس سے قبل وقاص شائق سعودی ولی عہد اور جرمن چانسلر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کے پورٹریٹ بنا چکے ہیں ۔

charcoal artist

Mahatir Mohammad

Malaysian PM

Tabool ads will show in this div