سندھ ہائیکورٹ : جسٹس سجاد کا شاہجہاں بلوچ کی درخواست ضمانت سننے سے انکار

Nov 30, -0001

اسٹاف رپورٹ


کراچی : سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سجاد علی شاہ نے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت سننے سے انکار کردیا۔


کراچی کے علاقے لياری سے رکن قومی اسمبلی شاہ جہاں بلوچ کے خلاف کئی کيسز ميں سے ايک ہے ارشد پپو قتل کيس، جس ميں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی، شاہ جہاں بلوچ کے وکيل نے فيصلے کو ہائيکورٹ ميں چيلنج کیا۔


جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس فاروق احمد پر مشتمل بينچ نے دلائل سنے اور پھر درخواست پر فيصلہ بھی محفوظ کرليا لیکن فيصلہ تو سامنے نہ آيا البتہ جسٹس سجاد علی شاہ نے درخواست ضمانت ہی سننے سے انکار کرديا، جس کے بعد اب شاہ جہاں بلوچ کی درخواست ضمانت کیلئے نيا بينچ تشکيل ديا جائےگا۔


شاہ جہاں بلوچ نے درخواست ضمانت ميں مؤقف اختيار کيا تھا کہ ارشد پپو قتل کيس ميں ان کے خلاف کوئی ثبوت نہيں کيونکہ وقوعے کے وقت وہ کراچی سينٹرل جيل ميں قيد تھے۔ سماء

کی

کا

سے

سندھ

درخواست

ہائیکورٹ

ضمانت

rates

street

Tabool ads will show in this div