پاکستان شعیب ملک کی قیادت میں آسٹریلیا کیخلاف پہلا ون ڈے آج کھیلے گا

تصویر: کرکٹ آسٹریلیا
تصویر: کرکٹ آسٹریلیا
[caption id="attachment_1493517" align="alignnone" width="680"] تصویر: کرکٹ آسٹریلیا[/caption]

پاکستان اور آسٹريليا کے درميان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ميچ آج شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھيلا جائے گا جو کہ شام 4 بجے شروع ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب  سے قومی ٹیم کے مستقل کپتان سرفراز احمد سمیت چند اہم کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں آرام دیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز بابر اعظم، لیگ اسپنر شاداب خان، اوپنر بلے باز فخر زمان اور فاسٹ بولر حسن علی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

سرفراز احمد کی جگہ ٹیم کی کپتانی تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک کریں گے جبکہ محمد رضوان وکٹ کیپنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ اس کے علاوہ عمر اکمل، یاسر شاہ اور محمد عباس کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز، سرفراز احمد ڈراپ،عمر اکمل ٹیم میں شامل

سيريز کي تياريوں کےلیے قومي ٹيم نے دو روز پريکٹس کي۔ بيٹنگ، بولنگ اور فيلڈنگ کے الگ الگ سيشن بھي ہوئے۔ کپتان شعيب ملک کا کہنا تھا کہ آسٹريلين ٹيم تجربہ کار ہے لیکن ہماري ٹيم آسٹريليا کو ہرانے کي صلاحيت رکھتي ہے۔

پاکستان نے آسٹريليا کےخلاف 17 سال سے کوئي ون ڈے سيريز نہيں جيتي، 2014 کي يو اےاي سيريز ميں کينگروز نے شاہينوں کو وائٹ واش کيا تھا۔ گزشتہ سال اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان نے آسٹریلیا کو ایک صفر اور 3 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔

سیریز کا دوسرا ون ڈے 24 مارچ کو شارجہ، تیسرا میچ 27 مارچ کو ابوظبی، چوتھا میچ 29 مارچ کو دبئی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے آسٹریلیا کو وائٹ واش کردیا

ورلڈ کپ 2019 سے قبل پاکستان کےلیے آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز اہم ہے۔ قومی ٹیم اس وقت ون ڈے رینکنگ میں چھٹے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

پاکستان اسکواڈ

کپتان شعیب ملک، وکٹ کیپر محمد رضوان، عمر اکمل، محمد عباس، یاسر شاہ، عابد علی، فہیم اشرف، حارث سہیل، عماد وسیم، امام الحق، جنید خان، محمد عامر، محمد حسنین، سعد علی، شان مسعود، عثمان شنواری۔

آسٹریلیا اسکواڈ

کپتان ایرن فنچ، عثمان خواجہ، شان مارش، پیٹرز ہینڈ کومب، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ایشٹن ٹرنر، الیکس کیرے، پیٹ کمنز، کولٹر نائل، رچرڈسن، کین رچرڈسن، نیتھن لیون، ایڈم زمپا، جیسن بحرین ڈورف۔

ODI

world cup 2019

Pak vs aus

Aus vs Pak

Tabool ads will show in this div