کراچی ميں شادی ہالز رات 11 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ

شہرِ قائد میں شادی کی تقریبات پر رات 11 بجے کے بعد مکمل پابندی عائد ہوگی، اس سلسلے میں ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیرِ صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ شادی کی تقریبات پر رات گیارہ بجے کے بعد پابندی ہوگی، 11 بجے کے بعد بھی کھلے رہنے والے ہالز کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شادی ہالز کے خلاف مہم 2 ہفتے بعد شروع کی جائے گی، ہال مالکان کو وارننگ جاری کر دی گئی ہے جبکہ خلاف ورزي پر ہال سیل کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ کارروائی کے دوران پولیس اور بلدیاتی ادارے حصہ لیں گے، ہالز مالکان فیصلہ پرعمل کریں اور شہری بھی تعاون کریں۔

NOTICE

Marriage Halls

Illegal construction Demolished

Tabool ads will show in this div