سراج الحق ایک بار پھر امیر جماعت اسلامی منتخب
سینٹرسراج الحق کو جماعت اسلامی پاکستان کا پانچ سال کی مدت کے لئے دوبارہ امیر منتخب کرلیا گیا ہے۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے ھیڈ کوارٹر منصورہ میں انتخابات کا اعلان کرتے ہوئے نائب امیراسد اللہ بھٹو کا کہنا تھا کہ انتخابات بڑے منصفانہ اور شفاف طریقے سے منعقد کیے گئے۔
سراج الحق دوسری مدت کے لئے اپنے عہدے کاحلف نو اپریل کو اٹھائیں گے، سراج الحق اس سے پہلے دو ہزار چودہ میں پانچ سال کے لئے منتخب ہوئے تھے۔
انیس سو اکتالیس میں جماعت اسلامی کے قیام سے اب تک اٹھتر سالوں میں مولانا سید ابوالاعلی مودودی، میاں طفیل محمد، قاضی حسین احمد اور سید منورحسن کے بعد یہ پارٹی کے پانچویں امیر ہیں۔