اسلام آباد کے کمسن موسیقار

اسلام آباد کے تیرہ سالہ سنان اور گیارہ سالہ حسان نے کم عمری میں ہی موسیقی کے فن میں وہ مہارت حاصل کرلی جس کیلئے عمریں بیت جاتی ہیں۔

اسلام آباد میں باکمال بچوں کی شاندار پرفارمنس ان کی موسیقی سے محبت کا ثبوت خود دے رہی ہے۔ چھوٹے استادوں کے خواب بڑے ہیں۔ ننھے موسیقاروں کے والد کو بچوں کے شوق میں ہی ان کا روشن مستقبل نظر آرہا ہے۔

سنان اور حسان نے میوزک بینڈ بھی بنا لیا ہے اور وہ فرصت کے لمحات میں سروں کی محفل سجا لیتے ہیں۔

ان بچوں کی عمر بھلے ہی کم ہے لیکن ان کی مہارت اور لگن کا جذبہ بہت بڑا ہے، یہ اسی جذبے کا اظہار ہے کہ یہ اپنی تعلیم کیساتھ میوزک کی دنیا میں نام بنانا چاہتے ہیں۔

music

انٹرٹینمنٹ

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div