کلین اینڈ گرین پاکستان مہم نے بہار کے موسم کی نوید سنادی

بہار کی آمد کے ساتھ ہی فضا رنگ برنگے اور خوبصورت پھولوں سے مہک اٹھی ۔ راجن پور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کا آغاز کردیا گیا۔
موسم سرما رخصت ہوا تو راجن پور کی زمین نے رنگین چادر اوڑھ لی۔ ڈسٹرکٹ پبلک اسکول بھی پھولوں کی نگری بن گیا اور بہار کو خوش آمدید کہنے لگا۔
اسکول کے پرنسپل نوید قمر نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم حکومت پاکستان کے ویژن کے تحت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا، نمائش میں سینکڑوں قسم ورائٹیز کے ہزاروں پھول شامل کیے گئے ہیں۔
کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت مقامی انتظامیہ اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔