یوم پاکستان کی تیاریاں، قومی شاہراہوں کے لیے ٹریفک پلان جاری

موٹروے پولیس نے یوم پاکستان کی تیاریوں کے سلسلے میں موٹروے اور ہائی ویز پولیس کا ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ،موٹروے پر مال بردار گاڑیوں کا رات12سے دن2بجے تک داخلہ بند ہوگا۔ موٹروے پر اسلام آباد آنیوالی مال بردار گاڑیوں کو سروسز ایریا میں روک دیاجائے گا۔ قومی شاہراہ پر پشاور سے اسلام آباد کی طرف آنے والی ٹریفک کو روک دیا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ لاہور سے اسلام آباد آنیوالی مال بردار گاڑیوں کو بھی روک دیا جائے گا، ٹریفک کو اٹک پل،حضروپل، منگلا اور26نمبر چونگی پر روک دیا جائیگا۔

23 March

MOTORWAY POLICE

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div