زیارت میں چیک پوسٹ پر حملہ، 6 پولیس اہلکار جاں بحق
بلوچستان کے ضلع زیارت میں چیک پوسٹ پر فائرنگ سے 6 پولیس اہل کار شہید ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈی سی زیارت قادر بخش پرکانی کے مطابق سنجاوی کے علاقے لعل کٹائی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے نتیجے میں 6 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
ڈپٹی کمشنر زیارت نے یہ بھی بتایا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقے کے گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
اطلاعات کے منطابق دہشت گردوں کے حلقے میں شہید اہلکاروں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کردی گئیں، تاحال کسی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔