لاہور میں لیڈی ہیلتھ ورکرز کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری، شہری پریشان

تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر
تصویر: ٹوئٹر

لاہور کي مال روڈ پر ليڈي ہيلتھ ورکرز کا دھرنا آج تيسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث ٹریفک متاثر ہونے سے شہری پریشان ہوگئے۔

دھرنے کے باعث پنجاب اسمبلي کے سامنے چيئرنگ کراس چوک ٹريفک کےلیے بند ہے۔

ليڈي ہيلتھ ورکرز کی جانب سے تنخواہیں بڑھانے سمیت دیگر مطالبات منظور کروانے کےلیے دھرنا دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین گزشتہ رات کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہوئے۔

لاہور، مال روڈ پر لیڈی ہیلتھ ورکرز کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری

گزشتہ روز ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے مظاہرین کے مطالبات مان لیے ہیں لیکن لیڈی ہیلتھ ورکرز اسوسیشن کی صدر رخسانہ انور کا کہنا تھا کہ مطالبات تاحال نہیں مانے گئے۔

لیڈی ہیلتھ ورکرز نے صوبائی حکومت کے سامنے ریٹائرڈ مافیا سے نجات، اسکیل اپ گریڈیشن، سابقہ سروس کو شامل کرنا اور ڈائینگ کیڈر جیسے مطالبات رکھے ہیں۔

LADY HEALTH WORKERS

MALL ROAD

traffic disturb

Tabool ads will show in this div