منشیات اسمگلنگ کیس، گرفتار غیر ملکی ماڈل کو 8 سال قید کی سزا

منشيات اسمگلنگ کے الزام ميں گرفتار غير ملکي خاتون ماڈل تريزا السکووا کو عدالت نے 8 سال قید کی سزا سنا دی۔ايک ملزم شواہد نہ ملنے پر بري کرديا گيا۔ 

 منشیات اسمگلنگ کیس کا فیصلہ 14 ماہ بعد سنادیا گیا۔ عدالتي فيصلے کے مطابق تريزا پر ہيروئن کي اسمگلنگ کا جرم ثابت ہوگيا اور انھیں آٹھ سال اور آٹھ ماہ جيل ميں گزارنا ہوں گے۔غیر ملکی ماڈل کو قید سمیت 1 لاکھ 13 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔سيشن عدالت کا فيصلہ آيا تو تريزا اليسکووا کي مسکراہٹ  آنسووں ميں بدل گئی۔

اسمگلنگ کے الزام میں گرفتار چیک ریپبلک کی خاتون جیل منتقل

چيک ريپبلک کي ماڈل 10 جنوري 2018 کو 9 کلو ہيروئين لے جانے کی کوشش ميں گرفتار ہوئی تھیں۔ پچھلے سال دبئي سے آئرلينڈ جاتے ہوئے لاہور ایئرپورٹ پر سامان کي چيکنگ کے دوران ہيروئين برآمد ہوئی۔

تريزا نے دسمبر ميں ہونے والي سماعت میں کرسمس سے پہلے ہي فيصلے سنائے جانے کي خواہش کي مگر اس دوران جج کا تبادلہ ہوگيا۔

DRUG SMUGGLING

Czech model Teresa

Tabool ads will show in this div