وزیراعلیٰ بلوچستان کی غیرملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا چینی کمپنی ایم سی سی کے صدر مسٹر ہی ژو پنگ و دیگر حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا چینی کمپنی ایم سی سی کے صدر مسٹر ہی ژو پنگ و دیگر حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو
وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا چینی کمپنی ایم سی سی کے صدر مسٹر ہی ژو پنگ و دیگر حکام کے ہمراہ گروپ فوٹو

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولیات کی فراہمی کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت معدنی شعبہ میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری اور سہولیات کی فراہمی کے ذریعے سازگار ماحول کو یقینی بنائے گی۔

کوئٹہ میں چینی کمپنی ایم سی سی کے صدر مسٹر ہی ژو پنگ نے وفد کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان سے ملاقات کی، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے جام کمال خان کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان معدنی ترقی کیلئے نئی پالیسی متعارف کرانے جارہی ہے، جس کا مقصد صوبے کے مفادات کے مطابق معدنی وسائل کے شعبہ میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کا حصول ہے۔

سینڈک اور دودھر پراجیکٹ پر کام کرنیوالی چینی کمپنی ایم سی سی کے حکام نے وزیراعلیٰ کو ان منصوبوں کی پیشرفت سمیت بعض مسائل سے آگاہ کیا۔  بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سینڈک منصوبے کو مزید وسعت دینے کے علاوہ دودھر منصوبے کی پیشرفت کو تیز کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں جبکہ کمپنی سی ایس آر کے تحت مقامی معیشت کی بہتری اور سماجی شعبہ کی ترقی کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کررہی ہے، مقامی افراد کو روزگار بھی فراہم کیا جارہا ہے۔

چینی حکام نے معدنی شعبہ کی ترقی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان کے وژن اور صوبائی حکومت کی جانب سے سنجیدہ بنیادوں پر اٹھائے گئے اقدامات کو خوش آئند اور منرل کانفرنس کے انعقاد کو اہم پیشرفت قرار دیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت سینڈک اور دودھر منصوبوں کیلئے چینی کمپنی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے، گذشتہ سالوں میں حکومت بلوچستان اور ایم سی سی کو مزید معدنی منصوبوں میں کام کرنا چاہئے تھا، جس کا فائدہ بلوچستان کے عوام کو پہنچتا تاہم اب صوبائی حکومت ایم سی سی سمیت دیگر سرمایہ کار کمپنیوں کے ساتھ معدنی شعبہ میں سرمایہ کاری اور شراکت داری کے منصوبے شروع کرے گی۔

CHINA

Jam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div