ڈی ایچ کیو سبی کا آپریشن تھیٹر 10 سال بعد فعال

Mar 19, 2019
File Photo
File Photo
[caption id="attachment_1490397" align="alignnone" width="836"] File Photo[/caption]

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی کا آپریشن تھیٹر 10 سال بعد فعال کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ جام کمال خان کی ہدایت کے تحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتالوں کے آپریشن تھیٹرز کو فعال کیا جارہا ہے اور ان اسپتالوں میں سرجن، گائناکالوجسٹ اور انستھیزیسٹ کی تعیناتی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال سبی میں 10 سال بعد آپریشن تھیٹر فعال کرکے سرجری کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد قلات اور خاران کے ضلعی اسپتالوں میں بھی آپریشن تھیٹر فعال ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے دور دراز کے اضلاع کے عوام کو صحت کی بہتر سہولتیں ان کی دہلیز پر ملیں گی، بالخصوص دوران زچگی خواتین اور بچوں کی شرح اموات پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

DHQ hospital

Jaam Kamal Khan

Tabool ads will show in this div