اسلام آباد میں 2 روز تک بارش جاری رہنے کی پیش گوئی،محکمہ موسمیات

اسلام آباد میں بادلوں کا راج ہے، ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں اور پھوار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ شہر میں سردی کی لہر بدستور برقرار ہے۔

محکمہ موسمیا ت نے منگل اور بدھ کو اسلام آباد اور راول پنڈی میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ اسلام آباد میں پچھلے برس مارچ میں موسم گرم تھا تاہم اس بار موسم ٹھنڈا ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ میں 3، قلات 4، خضدار 5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ لسبیلہ میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔ ادھر ژوب میں کم سے کم درجہ حرارت 6،قلات 7،کوئٹہ 8، بارکھان10 ، دالبندین 12،خضدار 13، نوکنڈیٰ 14، اورماڑہ ،گوادر پنجگور،لسبیلہ 15، سبی 17،تربت ،جیوانی 18جبکہ پسنی 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

MET OFFICE

islamabad weather

Tabool ads will show in this div