آئی ایم ایف مشن چیف پاکستان پہنچ گئے

تصویر: اے ایف پی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے مشن سربراہ ارنیسٹو رمیریز ریگو 26 مارچ کو پاکستان پہنچ گئے۔

ارنیسٹو رمیریز ریگو اپنے دورے کے دوران وزیر خزانہ اسد عمر اور اسٹیٹ بینک حکام سے ملاقات کریں گے، حکومت کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر ملنے کی امید ہے۔

دورہ پاکستان کے دوران آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے مابین ٹیکس چوری روکنے اور بجلی کی قیمتوں پر بھی گفت گو ہوگی، جب کہ آئی ایم ایف کو کرنٹ اکاؤنٹ اور تجارتی خسارے میں کمی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

آئی ایم ایف کی فرمائش پر بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری

عالمی مالیاتی ادارے سے 6 ارب ڈالر ملنے کی امید پر اقتصادی ماہرین نے روپے کی قدر میں کمی اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں ایڈجسٹمنٹ اب سہہ ماہی بنیادوں پر ہوگی، پہلی ایڈجسٹمنٹ رواں ماہ جبکہ دوسری جون میں کی جائے گی۔

IMF loan

Finance Minister Asad Umar

IMF mission chief

Tabool ads will show in this div