اداکار محمد علی کو بچھڑے 13 برس بیت گئے،آج بھی مداحوں کے دلوں میں راج کرتے ہیں

 

کئی کامياب فلموں ميں لازوال کردار ادا کرنے والے اداکار محمد علی کو ہم سے بچھڑے 13 برس بيت گئے مگر ان کي ياديں آج بھي مداحوں کے دلوں ميں زندہ ہيں۔

محمد علی پاکستان فلم انڈسٹری میں عہد کا درجہ رکھتے تھے۔ انھوں نے جاندار اداکاری ، مکالموں کی ادائیگی میں کمال مہارت سے طویل عرصے تک پاکستان فلم انڈسٹری پر راج کیا۔

شہنشاہ جذبات کے نام سے شہرت پانے والے محمد علی اداکاری کے دوران  کردار میں اس قدر ڈوب جاتے کہ حقیقت کا گمان ہوتا تھا۔ 277 فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے  محمد علی کو اپنی آواز کے اتار چڑھاؤ پر مکمل عبورحاصل تھا ۔

محمد علی نے معروف اداکارہ زیبا سے شادی کی  اور علی زیب کی یہ جوڑی فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھی جانے لگی ۔

محمد علي آج اپنے مداحوں ميں موجود نہيں لیکن ان کی یادیں اور ان کا فن تادير زندہ رہے گا۔

LOLLYWOOD

Muhammad ali

versatile actor

Tabool ads will show in this div