کرتارپورراہدری، پاک بھارت مذاکرات کا دوسرا دور آج ہورہا ہے

پاکستان اوربھارت کے درمیان کرتار پور راہداری پر مذاکرات کا دوسرا سيشن آج ہوگا، راہداری کے نقشے سمیت سڑکوں اور دیگر تکنیکی معاملات پرغور کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق کرتار پور راہداری مذاکرات میں دونوں ملکوں کی تکنیکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ بات چیت زیرولائن کرتار پور ڈیرہ بابا نانک کے مقام پر ہوں گی۔

اس موقع پر ڈیرہ بابا نانک سے کرتار پور کو ملانے والی شاہراہ اور دیگر تفصیلات بھی طے کی جائیں گی۔بھارت نے زیرو پوائنٹ کیلئے جی پی ایس کوارڈینیٹ کی تجویز بھی دی ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کے مطابق سڑکوں کی بہتر قطار بندی کیلئے جی پی ایس کوارڈینیٹس ضروری ہیں۔

پچھلے ہفتے،14 مارچ کو کرتارپور راہداری پر پاک بھارت مذاکرات کے پہلے دور کے بعد واہگہ بارڈر پر پاکستانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر فیصل نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا تھا کہ بھارتی وفد کے ساتھ خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی ہے، کچھ چیزوں پر اب بھی اختلاف ہے۔۔

کرتارپور راہداری منصوبے سے متعلق پاک بھارت مذاکرات جاری

 ڈاکٹر فیصل نے مزید بتایا تھا کہ تیکنیکی امور پر دونوں ملکوں کے ماہرین کا اجلاس بھی ہوا ہے۔ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری ہونا ایک بڑی کامیابی ہے۔

روانگی سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان نے کرتارپور کھولنے کا فیصلہ کیا، اب ہم مذاکرات میں مثبت پیغام لے کر جا رہے ہیں اور امید ہے بھارت بھی مثبت قدم آگے بڑھائے گا۔ پاکستان پہلے ہی کرتار پور راہداری کے معاہدے کا مسودہ بھارت کو بھیج چکا ہے۔

کرتارپور راہداری اس سال بابا گرو نانک کی 550 ویں سالگرہ کے موقع پر کھلنے کا امکان ہے۔ گرو بابا نانک کا یوم پیدائش 16 اپریل کو منایا جاتا ہے۔

GURDASPUR

Gurdwara Kartarpur Sahib

Dera Baba Nanak

Tabool ads will show in this div