ورزش کریں بیماریوں سے بچیں

[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/Spring-Walk-Isb-Pkg-18-03.mp4"][/video]

موسم بہار کی آمد پر اسلام آباد میں سپرنگ واک کا انعقاد کیا گیا، شہریوں نے خوبصورت موسم کو خوش آمدید کہا اور ساتھ قدرت کے رنگوں سے بھی خوب محظوظ ہوئے۔

رنگوں اورخوشبووں کے موسم کی دستک دی تو شہراقتدار کے باسیوں کے منفرد انداز میں استقبال کیا، سپرنگ واک کیا بچے کیا بڑے سبھی کی سپرنگ واک میں شرکت ہوئی پیدل چلنے کے فوائد بھی گنوا دئیے۔

شرکاء کا کہنا تھا کہ آج کل بہت سی بیماریاں ہیں جس طرح ہارٹ اٹیک ہے، ذیابیطس ، ہائپر ٹینشن یہ سب چیزوں کا حل ایکسرسائزہے، اس لیے ہم نے اس واک کو آرگنائز کیا کہ آج کل کے حالات جو ہیں لوگوں کو ٹائم نہیں ملتا لوگ جس طرح کی فوڈ لے رہے ہیں تو لوگوں کو اوئیر نیس دیں تاکہ وہ بیماریوں سے بچیں۔

نوجوان بولے ایسے ایونٹ انسانوں کا ایک دوسرے سے رشتہ مضبوط کرنے کا ذریعہ بھی ہیں، ایسے ایونٹس ہونے چاہیں تاکہ آپ نیچر کو انجوائے کریں آپ لوگوں سے مل رہے ہیں ایک ایونٹ ہے انجوائے کریں آپ لوگ مجھے بہت مزہ آیا۔

واک میں شریک بچے پاک فوج کی وردی میں ملبوس وطن اور اس کے محافظوں سے محبت کا اظہار کرتے دکھائی دئیے ۔

HEALTH

medical experts

workout

daily walk

Tabool ads will show in this div