ترقی کرنی ہے تو عوام پر سرمایہ کاری کریں ، ورلڈ بینک

اپنے قیام کے 100 سال بعد یعنی 2047 میں پاکستان کیسا ہوگا، معیشت میں کتنا اضافہ ہوگا پاکستان کو کن کن مسائل کا سامنا ہوگا عالمی بینک نے رپورٹ جاری کردی،عالمی بینک نے بتایا کہ علاقائی کشیدگی پاکستانی معیشت کو متاثر کر رہی ہے، دو ہزار سینتالیس تک پاکستان کی معیشت میں تیس فیصد اضافہ ممکن ہے۔

عالمی بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق علاقائی تجارت میں بہتری سے 2047 تک پاکستان کی معیشت میں 30 فیصد اضافہ ممکن ہے،علاقائی کشیدگی پاکستانی معیشت کو متاثر کررہی ہے۔پاکستان کے دفاعی اخراجات میں اضافہ ہورہا ہے، کشیدگی کے خاتمے کے لیے دیگر ممالک کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افرادی قوت، معیشت کی بہتری، سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور طرزِ حکمرانی کو بہتر کرنے کے لیے بھی جامع اصلاحات کرنا ہوں گی، رپورٹ میں آبادی میں اضافہ کی شرح کو 1.2 فیصد پر لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

یو اے ای سے ایک ارب ڈالر کی دوسری قسط موصول

عالمی بینک کے مطابق پاکستان میں 2 کروڑ چھبیس لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے، تعلیمی معیار اور بچوں کی بلند شرح اموات قابل تشویش ہے،5سال کے اڑتیس فیصد بچے چھوٹے قد کی بیماری کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجارت کے حجم کا جی ڈی پی تناسب 25 سے بڑھا کر 47 فیصد پر لانا ہوگا اور ٹیکس وصولیوں کے جی ڈی پی  تناسب کو 13 سے بڑھا کر 20 فیصد تک لانا ضروری ہے۔

پاکستان کو 2047 تک اپر مڈل انکم ممالک میں شامل ہونے کی ضرورت ہے، آبی وسائل کے تحفظ کیلیے پانی کے استعمال کو مؤثر بنانا ہوگا۔

HEALTH

pakistan economy

economic reforms

tax-to-gdp ratio

Tabool ads will show in this div