پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی موٹر وے پرکامیاب لینڈنگ اورٹیک آف

پاک فضائيہ کے پائلٹس نے کمال مہارت دکھاتے ہوئے موٹروے  پر لڑاکا طیاروں کی کامیاب لینڈنگ اورٹیک آف کا مظاہرہ کیا۔

پاک فضائیہ کے جی دار پائلٹس نے لاہور اسلام آباد موٹر وے پر لڑاکا طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ طیاروں کوموٹروے پرہی ایندھن فراہم اورہتھیاروں سےلیس کیا گیا تھا۔

اس موقع پروفاقی وزیر مواصلات مراد سعید کے علاوہ سینیئر عسکری حکام بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ 27 فروری کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستانی حدودکی خلاف ورزی کی گئی جب بھارتی طیارے بالا کوٹ میں داخل ہوتے ہی پاکستانی فائٹرز کو چوکنا پا کر پے لوڈ گرا کرفرار ہو گئے تھے۔

پاکستان کی جانب سے شدیداحتجاج کے باوجود اگلے ہی روز بھارتی طیاروں نے ایک بار پھر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو پاک فضائیہ نے دو طیارے مار گرائے۔ ایک پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار بھی کیا گیا جسے بعد ازاں وزیراعظم کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا کردیا گیا۔

PAKISTAN AIR FORCE

FIGHTER JETS

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div