وزیراعظم عمران خان کی پی ايس ايل جيتنے پر کوئٹہ گليڈی ايٹرز کو مبارکباد

وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ فور میں کامیابی حاصل کرنے پر کوئٹہ گلیڈیٹرز ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اگلا پي ايس ايل پاکستان ميں ہوگا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے محسن اور کوئٹہ گلیڈِئٹرز کے میجنر ویون رچرڈ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے دوست ویون رچرڈزکا بھي مشکور ہوں۔
Congratulations to PCB, all the organisers & security forces for holding a successful PSL extravaganza in Pakistan. Congratulations to Quetta Gladiators & their manager & my friend Viv Richards on their win. InshaAllah, the next PSL will be held entirely in Pakistan.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 18, 2019
وزیراعظم نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر تمام سیکیورٹی اداروں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پي سي بي اور تمام سيکيورٹي فورسز بھي اس کامیابی پر مبارکباد کي مستحق ہيں۔
واضح رہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ فور کے فائنل میں کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ اس موقع پر شائقین اور ٹیموں کا حوصلہ بڑھانے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی رینجرز، گورنر اور وزیراعلی سندھ، بلاول بھٹو زرداری، وسیم اختر، سعید غنی، وزیراعلی بلوچستان جام کمال سمیت بڑی شخصیت بھی موجود تھیں۔