ایک منٹ میں5بھارتی طیارے تباہ کرنیوالے ایم ایم عالم
پينسٹھ کي جنگ ميں لازوال کارنامے پر لٹل ڈریگن کا لقب پانے والے پاک فضائیہ کے ہیرو محمد محمود عالم ( ایم ایم عالم ) کی چھٹی برسی آج منائی جا رہی ہے۔ انہيں دو مرتبہ ستارہ جرات بھی عطا کيا گيا۔
محمد محمود عالم نے جرات اور بہادري کي لازوال داستانیں، جنہوں نے پينسٹھ کي پاک بھارت جنگ وہ کارنامہ انجام ديا جسے رہتي دنيا تک ياد رکھا جائے گا۔ اس وقت کے اسکواڈرن ليڈر نے بھارت کو ناکوں چنے چبوائے۔
ایم ایم عالم نے جھپٹنا پلٹنا پلٹ کر جھپٹنا کے ہُنر کا خوبصورتي سے استعمال کيا۔ دشمن کے چار طيارے ابتدائي دس سيکنڈ ميں ہي پھونک ديئے، جب کہ مزيد ايک طيارہ اگلے بيس سيکنڈ ميں مار گرايا۔ اس جنگ ميں کل نو طيارے ايم ايم عالم کا نشانہ بنے۔ ان کا يہ کارنامہ نہ صرف پاک فضائيہ بلکہ جنگي ہوا بازي کي تاريخ کا بھي ايک معجزہ تصور کيا جاتا ہے۔

ايم ايم عالم چھ جولائي انيس سو پينتس کو بہار ميں آشا نگر پہاڑ کے دامن ميں واقع ضلع بسيار بيگار ميں پيدا ہوئے۔ اسلاميہ ہائي اسکول کلکتہ سے ابتدائي و سيکنڈري تعليم حاصل کي۔ اُن کے بچپن کے دوست محمد ہاشم آج بھي اُنہيں ياد کرتے ہيں۔
دوران جنگ بے جگري سے لڑنے پر اُنہيں دو مرتبہ ستارہ جرات عطا کيا گيا۔ وہ پاک فضائيہ کے واحد پائلٹ ہيں جنہوں نے گنيز بُک آف ورلڈ ريکارڈ ميں بھي اپنا نام درج کرايا۔ انہوں نے زندگي کے آخري ايام آفيسرز ميس ميں کرايہ دار کي حيثيت سے بسر کيے۔ ايک مسافر کي طرح ملت کا يہ عظيم سپوت اٹھارہ مارچ انيس سو تيرہ کو اس دار ِفاني سے کوچ کر گيا۔