کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 4کا میدان فتح کرلیا

پاکستان سپر لیگ سیزن فور کا ٹائٹل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل سیزن 4 کے فائنل میں کوئٹہ گليڈي ايٹرز نے پشاورزلمي کو 8 وکٹوں سے شکست دے دي۔
سرفرازاحمد کي قيادت ميں کوئٹہ گليڈي ايٹرز پہلی بار پی ایس ایل کا چيمپيئن بن گيا،کوئٹہ گلیڈی ایٹرزپی ایس ایل کاٹائٹل اپنےنام کرنےوالی تیسری ٹیم بن گئی۔
کوئٹہ کی جانب سے 18 سالہ فاسٹ بولر محمد حسنین کو مین آف میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا ،حسن علی کوبیسٹ بولنگ آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈد یاگیا، شین واٹسن کو ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹس مین کا ایوارڈ دیا گیا ۔
کوئٹہ گليڈي ايٹرزنے139رنزکاہدف 18 اوورز ميں حاصل کيا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے احمد شہزاد نے 59 رنز کي ناقابل شکست اننگز کھيلي جبکہ احسن علي 25 اور رايلي روسو 39 رنز بناسکے۔
NSK chants, Ahmed... Ahmed... Ahmed!!! @iamAhmadshahzad celebrates his fifty and possibly match winning contribution from the opener. LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #QGvPZ pic.twitter.com/BTbbZHjKcD
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2019
اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
پی ایس ایل 4 کی اختتامی تقریب، سانحہ نیوزی لینڈ پر ایک منٹ کی خاموشی
پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر پر138رنزبنائے، پشاور کی جانب سے عمرامین38، کامران اکمل21 اورصہیب مقصود 20رنزبناسکے ۔
Pacer Hasnain rises up to the occasion! Umar Amin (38) c Sohail Tanvir b Mohammad Hasnain. PZ: 90/4 (13.1 ovLIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #QGvPZ pic.twitter.com/o5UsacLqcT
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد حسنین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3وکٹیں حاصل کیں۔