پی ایس ایل4 فائنل ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کافیصلہ

پاکستان سپر لیگ 4 کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے فائنل میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔
سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان پر امن ملک ہے اور یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت محبت کرتے ہیں، مداحوں کا شکر گزار ہوں کہ وہ گراؤنڈ میں آئے اور سپورٹ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کوشش ہوگی کہ جلد از جلد زلمی کی وکٹیں حاصل کریں جبکہ ڈیرن سیمی کا کہنا تھا کہ اس وکٹ پر 180 رنز کا ٹارگٹ بہت اچھا ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
We are all set for the BIG #HBLPSL 2019 final. Who do you think is going to win this one? LIVE: https://t.co/AvvNVO1kH6#HBLPSL #KhelDeewanoKa #QGvPZ pic.twitter.com/WlclK9jSVJ
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 17, 2019
یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تین بار فائنل میں پہنچی ہے اور ٹائٹل سے محروم رہی ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم بھی تین مرتبہ ہی فائنل کھیل چکی ہے اور ایک بار ٹرافی اپنے نام کی۔