بلوچستان میں ریلوے لائنوں اور قومی شاہراہوں پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے جعفر ایکسپریس پر بم حملے کےبعد تمام ریلوے لائنوں اور قومی شاہرات پر سیکورٹی سخت کرنے کی ہدایت کر دی۔

نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس میں دھماکے میں انسانی جانوں کے ضیاع پرشدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کہا کہ بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے والے سزا کے مستحق ہیں۔

جام کمال نے سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت متاثرہ افراد کی معاونت جاری رکھے گی ، زخمیوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

، وزیر داخلہ بلوچستان ضیاء لانگو نے بھی واقعے کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا  کہ ایسے واقعات سے خوف و ہراس پھیلایا نہیں جا سکتا۔  سیکیورٹی فورسز دہشت گردی میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائیں گی ۔

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو آج صبح نشانہ بنایا گیا تھا ، دھماکے میں 5  افراد جاں بحق اور  9 زخمی ہوئے ۔

cm balochistan

Jaffar Express

SECURITY MEASURES

CM Jam kamal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div