پی ایس ایل فائنل میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کرونگا،مراد علیشاہ
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فائنل کراچی میں ہونے پر خوشی ہے۔ آج ہونے والے میچ میں دونوں ٹیموں کو سپورٹ کروں گا۔
انتظامیہ امور اور سیکیورٹی کا جائزہ لینے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے نیشنل اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفت گو میں وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی فائنل میچ دیکھنے اسٹیڈیم آئیں گے۔
مرادعلی شاہ نے کہا کہ خوشی ہے کہ پی ایس ایل کا دوسرا فائنل کراچی میں کھیلا جا رہا ہے، اُمید ہے جلد بین الاقوامی ٹیمیں پاکستان آئيں گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آئي سي سي چيف کو ملک میں کھیلوں کی سیکيورٹي صورت حال سے آگاہ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ فو کا فائنل پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیئٹرز کے درمیان اتوار 17 مارچ کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔