کوئٹہ میں منافع خوروں نے بنیادی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا

کوئٹہ میں منافع خوروں نے بنیادی اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا ہے جس سے عوام کی پریشانی بڑھ گئی ہے۔ کوئٹہ میں منافع خور دوبارہ سرگرم ہوگئے ہیں۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت850 سے  900 روپے تک پہنچ گئی ہے، چھوٹا گوشت 850، بڑا گوشت 500 ، مچھلی 560  ، مرغی 250 ، دال ماش 200 ، دال چنا 180 ، دال مونگ 170، لوبیا، چاول 160 ، گھی 150 دودھ 110 اور چینی 66 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 40 روپے سے 120 روپے تک پہنچ گئی ہے،مٹر 130، بھنڈٰ ی 100 روپے فی کلو میں فروخت کی جارہی ہے۔ پھلوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جبکہ مہنگے پٹرول، بجلی اور گیس کے زیادہ بلوں نے بھی شہریوں کی مشکلات بڑھادہیں۔  بڑھتی ہوئی مہنگائی پر شہریوں نے ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

commodities prices

Tabool ads will show in this div