ویڈیو: مسلمانوں کیخلاف بولنے پرآسٹریلوی سینیٹر کو انڈہ پڑ گیا

کرائسٹ چرچ حملے کے بعد مسلمانوں کے خلاف زہر اگلنے والے آسٹريلوي سينيٹر فريزر ايننگ پر ميڈيا سے گفت گو کے دوران انڈے پڑ گئے۔ جھينپ مٹانے کيلئے آسٹريلوي سينيٹر بچے کو تھپڑ اور لاتيں مارتا رہا۔

آسٹريلوي سينيٹر فريزر ايننگ نے حملوں کا ذمہ دار مسلمانوں کو قرار ديا تھا۔ فريزر ایننگ نے دہشت گردي کے بعد ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ یہ حملہ دراصل آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے عوام میں بڑھتی ہوئی مسلم آبادی کے ڈر کا واضح نتیجہ ہے۔

آسٹريلوي وزيراعظم نے ان کے بيان پر سخت ناراضي کا اظہار کيا تھا۔۔ آسٹريلوي عوام بھي مشتعل ہے۔ فريزر ايننگ ميڈيا سے گفت گو کررہے تھے جب ايک لڑکے نے ان پر انڈا مارا۔ فريزر ايننگ نے جھينپ مٹانے کيلئے لڑکے کو تھپڑ دے مارا۔

Senator

EGG

queensland

Fraser Anning

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div