نیوزی لینڈ میں2 مساجد پر حملہ، 6 پاکستانی لاپتہ

نیوزی لینڈ میں 2 مسجد پر فائرنگ کے واقعہ کے بعد 6 پاکستاني اب بھي لاپتہ ہيں ۔
نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق کرائسٹ چرچ حملے کے بعد چھ پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں ، لاپتہ ہونے والے پاکستانیوں میں ہارون محمود ، محمد زاہد ، محمد سہیل شاہد ، سید اریب احمد ، سید جہاںداد علی اور طلحہ نعیم کے نام شامل ہے ۔
تاہم ڈپٹي ہائي کمشنر پاکستان سيد معظم شاہ نے سماء سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیوزی لینڈحملہ میں5پاکستانی لاپتہ ہیں لیکن اسپتال کی طرف سے حتمی فہرست جاری نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیے : کرائسٹ چرچ،2مساجد پر حملہ،49سے زائد نمازی شہید،متعدد زخمی
سیدمعظم شاہ نے کہا کہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے جبکہ زخمی کس حال میں ہیں بتایا نہیں جارہا۔
دریں اثنا پاکستانی سفارتخانے کے ترجمان محمد فیصل نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے بتایا کہ نیوزی لینڈ میں ہونے والے حملے میں 4 پاکستانی زخمی ہوئے ہیں جو اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔
Update on New Zealand terrorism incident - 4 Pakistanis injured and being treated in hospitals - 5 Pakistanis are missing. Identities are being authenticated in consultation with local authorities.
— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 15, 2019
واضح رہے کہ آج نیوزی لینڈ میں 2 مسجد پر فائرنگ کے واقعہ میں 49 افراد جاں بحق، جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مسجد میں نماز کیلئے موجود بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محفوظ رہے۔
مزید پڑھیے : کرائسٹ چرچ مسجد پر حملہ کرنے والا کون تھا ؟
نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کے مطابق آج کا دن ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، حملے کے بعد علاقے میں موجود گرجا گھر اور تعلیمی اداروں کو بھی بند کردیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ پولیس کے مطابق کرائسٹ چرچ مسجد پر حملہ کرنے والے ملزم کی عمر 28 سال ہے اور وہ آسٹریلوی شہری ہے۔