پشاور میں گھر کے اندر فائرنگ سے شوہر جاں بحق، بیوی شدید زخمی

Mar 15, 2019

پشاور کے علاقہ فقیر آباد میں نامعلوم ملزم نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں شوہر جاں بحق اور بیوی شدید زخمی ہوگئی جبکہ ملزم فرار ہوگیا ہے۔

فقیرآباد پولیس کے مطابق جمعہ کی صبح نامعلوم ملزم نے گھر میں داخل ہوکر میاں بیوی پر فائرنگ کی ہے جس کی زد میں آکر میاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ بیوی شدید زخمی ہے اور ان کو لیڈی ریڈنگ اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون نے نیم بے ہوشی کی حالت میں پولیس کو بتایا ہے کہ فائرنگ وقاص نے کی ہے۔ وقاص کون ہے، اس بارے میں پولیس تفتیش کر رہی ہے مگر تاحال کوئی پیش رفت سامنے نہ آسکی۔

حکام کے مطابق فائرنگ کی وجہ کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ تاحال تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی۔

KILLING

Tabool ads will show in this div