کے الیکٹرک کو 300 میگاواٹ اضافی بجلی دیں گے،عمر ایوب

وزیر توانائی عمر ایوب نے کہا ہے کہ  کےالیکٹرک کو 300 میگاواٹ اضافی بجلی دینےکا فیصلہ کرلیا ہے۔ کراچی کےعوام کی ڈیمانڈ ہر صورت پوری کریں گے۔ عمرایوب نے ملک میں سرپلس بجلی کا دعویٰ بھی مسترد کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پاور ڈویژن عمر ایوب نے کہا کہ کے الیکٹرک نے اضافی بجلی کیلئے جو ڈیمانڈ کر رکھی ہے اس کو ہر حال میں پورا کریں گے۔

اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمرایوب نے یہ بھی بتادیا کہ بجلی کے حوالے سے ہرتقاضا ہروقت پورا ہو، یہ ضروری بھی نہیں ہے۔

وفاقی وزیر نے  گرمیوں کیلئے ہائی ٹرانسمشن لائینزکواپ گریڈ کرنے کا دعویٰ بھی کیا اور کہا کہ  بجلی چوری ہونے والےعلاقوں میں لوڈ شیڈنگ بدستور جاری رہے گی ۔

K ELECTRIC

Umar Ayub

Tabool ads will show in this div