پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کی جیت آصف علی کی بیٹی کے نام کیوں؟

Mar 15, 2019
 

بیٹی کی مہلک بیماری کے باعث مشکل دور سے گزرنے کے باوجود پی ایس ایل سیزن 4 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ وننگ پرفارمنس پر ساتھی کرکٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے آصف علی کو دل کھول کرسراہا۔ جیت کو آصف کی ننھی بیٹی کے نام کردیا گیا۔

پی ایس ایل سیزن 4 میں گزشتہ رات آصف علي اور فہيم اشرف کي جارحانہ شراکت کے باعث دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے فتح حاصل کی۔ 14 گيندوں پر 31  رنز کي پارٹنرشپ میں وننگ شاٹ آصف علي کے حصے ميں آيا۔

آصف علي کي ڈيڑھ سالہ بيٹي موذی بیماری میں مبتلا اور طویل عرصے سے کراچي کے نجي اسپتال ميں زير علاج ہے، بیٹی کی نازک حالت کے باوجود آصف نے اپنی ذاتی پریشانی کو پرفارمنس پرحاوی نہ ہونے دیا جس پر دفاعي چيمپيئن اسلام آباد يونائيٹڈ نے کراچي کنگز کے خلاف جيت آصف علي کي بيٹي کے نام کر دي۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کپتان محمد سميع نے کہا کہ آصف علي نے بيٹي کي بيماري بھلا کر سو فيصد کارکردگي دکھائي۔

 

رومان رئیس نے لکھا کہ جیت آصف کی بیٹی کے نام کرتے ہیں، خدا اسے جلد صحتیاب کرے۔آصف کی وجہ سے پور ٹیم کامیابی چاہتی تھی ، اسی لیے ہم نے واپسی کی لڑائی جاری رکھی۔

 

کرکٹر شاداب خان نے بھی آصف علي کي بيٹي کےلئے دعاؤں کي درخواست کرتے ہوئے کہا کہ پوری ٹیم ان کے ساتھ ہے۔

ISLAMABAD UNITED

PSL 4

Pakistan Super League 4

Tabool ads will show in this div