ویڈیو:کرائسٹ چرچ حملہ،بنگلادیشی ٹیم کومسجد کے عقبی راستے سے نکالا
بنگلہ دیشی اوپنر تمیم اقبال نے واقعہ کے فوری بعد سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا ہے کہ فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں خوش قسمتی سے ہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔
Entire team got saved from active shooters!!! Frightening experience and please keep us in your prayers #christchurchMosqueAttack
— Tamim Iqbal Khan (@TamimOfficial28) March 15, 2019
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنی اور ٹیم کی خیریت دیتے ہوئے بنگلادیشی کرکٹر تمیم اقبال کا کہنا تھا کہ یہ ایک خوف ناک تجربہ تھا، تاہم میں اور پوری ٹیم محفوظ ہے۔
Bangladesh team have reached at Christchurch ahead of the third Test starting from March 16.#BCB pic.twitter.com/qnfEptIdhn
— Bangladesh Cricket (@BCBtigers) March 13, 2019
دوسری جانب ایک اور بنگلہ دیشی کھلاڑی مشفق الرحیم نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر بتایا کہ کرائسٹ چرچ کی مسجد میں پیش آئے فائرنگ کے دلخراش واقعے میں خوش قسمتی سے ہم تمام کھلاڑی محفوظ رہے۔
Alhamdulillah Allah save us today while shooting in Christchurch in the mosque...we r extremely lucky...never want to see this things happen again....pray for us
— Mushfiqur Rahim (@mushfiqur15) March 15, 2019
انہوں نے کہا کہ اللہ ہم سب کی حفاظت فرمائے اور آئندہ کبھی ایسی صورت حال کا دوبارہ سامنا نہ ہو، ساتھ ہی انہوں نے عوام سے دعا کی اپیل بھی کی۔
Our heartfelt condolences go out to the families and friends of those affected by the shocking situation in Christchurch. A joint decision between NZC and the @BCBtigers has been made to cancel the Hagley Oval Test. Again both teams and support staff groups are safe.
— BLACKCAPS (@BLACKCAPS) March 15, 2019
حملے کے بعد دونوں کرکٹ ٹیموں کے مابین ہونے والا تیسرا ٹیسٹ میچ منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹیسٹ میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ بنگلادیش اور کیویز کرکٹ بورڈ نے کیا۔ دونوں ٹیموں کے مابین تیسرا ٹیسٹ میچ ہفتہ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہونے والا تھا۔