اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے نے کئی سوال کھڑے کردیئے
تنخواہوں میں اضافے پر پنجاب اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین ایک ہوگئے، وزیراعظم عمران خان نے مایوسی کا اظہار کردیا جس کے بعد کئی وزراء نے اس معاملے پر یو ٹرن لے لیا، اس معاملے میں سب سے زیادہ فائدہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ہونیوالا تھا، یہ اضافہ ایسے وقت میں کیا گیا جب پنجاب حکومت خزانہ خالی ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے ترقیاتی بجٹ میں 62 فیصد کٹوتی کرچکی ہے۔
سماء کے پروگرام ’’سوال‘‘ کی اینکر عنبر شمسی نے کئی سوالات اٹھادیئے، کیا وسیم اکرم ثانی اتنے طاقتور ہوگئے وزیراعظم کی مرضی کے بغیر اپوزیشن کو رام کرکے تنخواہوں میں اتنا بڑا اضافہ کردیا؟، کیا وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹوئٹ کرکے اپنی ذمہ داری پوری کردی؟، کیا آئندہ ایسی قانون سازی سے قبل وزیراعظم کو اعتماد میں لیا جائے گا؟، کیا کسی بھی حکومت نے کبھی مفاد عامہ کا کوئی بل اتنی تیزی سے منظور کیا ہے؟۔