شائقین پی ایس ایل کی فوجی کیپ پہننے کی خواہش پر آئی ایس پی آر کا ردعمل

پاک فوج کے ترجمان پی ایس ایل فائنل میں شائقین کی فوجی کیپ اور شرٹ پہننے کی خواہش پر ٹویٹر پیغام جاری کردیا، کہتے ہیں کہ شائقین کو فوجی کیپ اور شرٹس پہننے کی اجازت ہے تاہم کھیل کو سیاست سے بالاتر ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ مسلح افواج عوام کی محبت اور حمایت پر ممنون ہے، پی ایس ایل فائنل میں شائقین کو آرمی کیپ اور شرٹ پہنے دیکھنا چاہتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میں بھارتی ٹیم نے فوج کی کیپس پہن لیں
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پیارے پاکستانیو! پاک فوج آپ کی محبت اور حمایت کی قدر کرتی ہے، یقین ہے آپ کا اور ہمارا تعلق ان چیزوں سے بالاتر ہے، روشنیوں کے شہر میں کھیل سے کھیل کے طور پر ہی لطف اندوز ہوں۔
Dear Pakistanis u are desirous to put on military style caps/shirts during PSL Final. Pak Armed Forces humbly acknowledge your love & support. Sports are beyond politics & we believe that our bondage is beyond such gestures alone. Enjoy the game in CityOfLights.#PakistanZindabad
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) March 14, 2019
پاکستان پر فضائی حملے کی کوشش ناکام ہونے کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم نے اپنے فوجیوں کا مورال بڑھانے کیلئے آئی سی سی کی اجازت سے آسٹریلیا کیخلاف آخری دو ون ڈے میچز میں فوجی ٹوپیاں پہن کر شرکت کی تھی۔
مزید جانیے : بھارتی ٹیم کے فوجی کیپس پہننے پر پی سی بی کا آئی سی سی سے کارروائی کا مطالبہ
سرحد پر ناکامی کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم بھی فوجیوں ٹوپیاں پہن کر دونوں میچز بری طرح ہار گئی تھی، پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کے حملے بھارتی بولرز سہ نہیں پائے، دونوں میچز میں انہوں نے سنچریاں اسکور کی تھیں۔