پی ایس ایل ایلی منیٹر : کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کو 162 رنز کا ہدف

Mar 14, 2019
Photo PSL
Photo PSL
[caption id="attachment_1483937" align="alignnone" width="1200"] Photo PSL[/caption]

پاکستان سپر لیگ 4 کے پہلے ایلی منیٹر میں شاندار آغاز کے بعد کراچی کنگز کے قدم ڈگمگا گئے، اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف ملا ہے، بابر اعظم 42 اور کولن منرو 32 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، محمد موسیٰ نے 3 اور فہیم اشرف نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 4 کے پہلے ایلی منیٹر میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اوپنرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 3.3 اوورز میں ٹیم کو 52 رنز کا آغاز فراہم کردیا۔

کولنگ منرو 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم نے 42 رنز کی اننگز کھیلی، لیام لیونگ اسٹون 30 اور کولن انگرام 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کراچی کنگز نے صرف ایک وکٹ پر 10 اوورز میں 100 رنز بنا کر اسلام آباد کو مشکل میں ڈٓالا تاہم  یونائیٹڈ نے یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کم بیک کیا اور دوسرے ہاف میں صرف 61 رنز کے بدلے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کردیا۔

بین ڈنک 12، افتخار احمد ایک، عامر یامین ایک، محمد عامر 3 اور عمر خان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، کپتان عماد وسیم 13 اور عثمان شنواری ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید جانیے : کراچی کنگز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد موسیٰ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 42 رنز دیکر 3 اور فہیم اشرف نے 30 رنز کے بدلے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ رومان رئیس اور شاداب خان ایک، ایک شکار کرسکے، محمد سمیع 32 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

آج کی فاتح ٹیم فائنل تک رسائی کیلئے دوسرے ایلی منیٹر میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوالیفائر میچ جیت کر براہ راست فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہے۔

NATIONAL STADIUM

KARACHI KINGS

ISLAMABAD UNITED

PSL4

PSL2019

Eliminator 1

Tabool ads will show in this div