کراچی میں پولیس کے رویے کو بہتر بنانے کے لیے ایڈیشنل آئی جی سرگرم

Mar 14, 2019
[video width="640" height="360" mp4="https://i.samaa.tv/wp-content/uploads/sites/11//usr/nfs/sestore3/samaa/vodstore/urdu-digital-library/2018/03/ADIG-KHI-SOT-14-03-.mp4"][/video]

ایڈیشنل آئی جی پولیس امیر شیخ نے کہا ہے کہ پولیس کےنامناسب رويے کو درست کرنا مشن ہے، شہر کو گداگر مافيا سے بھي بچانا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ايڈيشنل آئي جي کراچي امير شيخ نے کہا ہے کہ پوليس کے شکايتی مراکز کو فعال بنايا جارہا ہے۔ پوليس اہلکارجرائم ميں ملوث ہوئے اورعوام کے ساتھ بدتميزي کي تو زيرو ٹوليرنس ہوگی اور انھیں فورس سے نکالا جائے گا۔

ایڈیشنل آئی جی پولیس نے کہا کہ شہر ميں بھر ميں سسٹم بہتر کريں گے اور پوليس کے خلاف شکايتوں پر کارروائي ہوگي۔ انھوں نےبتایا کہ کورنگي ميں 1مہينے ميں 17 شکايات موصول ہوئيں،ان شکايتوں پر تحقيقات کے بعد کارروائي کريں گے۔

امير شيخ نے واضح کیا کہ گداگروں کو سگنلز اور فٹ پاتھ  پر نہيں بيٹھنے ديں گے اور اس حوالے سے ٹريفک پوليس اور پوليس کو احکامات دے ديئے گئے ہیں۔

KARACHI CRIME

AIG Police