راولپنڈی کے گرلز کالج میں ثقافتی رنگوں کی بہار

راولپنڈی کے گرلز کالج میں ثقافتی رنگوں کی بہار آگئی۔اسپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں طالبات نے لوک داستانوں کے کردار اس خوبصورتی سے نبھائے کہ ہر کوئی واہ واہ کر اٹھا، روایتی موسیقی اور رقص کو بھی خوب انجوائے کیا گیا۔

 گورنمنٹ کالج برائے خواتین پشاور روڈ راولپنڈی میں ہیر رانجھا، سسی پنوں اور رومیو جیولٹ کے کرداروں کو طالبات نے کمال خوبصورتی سے نبھایا۔ایونٹ میں  میڈم نور جہاں ، عابدہ پروین اور نصرت فتح علی خان کو سروں کی زبان میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

طالبات کا کہنا تھا کہ ہر شعبے میں صلاحیتیں نکھارنے کے مواقع خواتین کا بھی حق ہیں۔

تقریب کے آخرمیں وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے پوزیشن  حاصل کرنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کرکے ان کا حوصلہ بڑھایا۔

Tabool ads will show in this div