بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈیڑھ لاکھ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا گیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ايف بی آر) نے انکشاف کیا ہے کہ ادارے نے بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈيڑھ لاکھ بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگا لیا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا چیئرمین فیض اللہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔ چیئرمین ايف بي آر حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ بیرون ملک پاکستانیوں کے ڈيڑھ لاکھ بینک اکاؤنٹس سمیت دیگر 556 ہائی پروفائل کیسز کا بھی سراغ لگا لیا ہے جبکہ 10 لاکھ ڈالر مالیت والے 400 بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹا بھي حاصل کرلیا گيا۔

بیرون ملک اثاثے رکھنے والے ایف بی آر میں پیش نہ ہوں تو جائیداد ضبط کی جائے، عدالت

چیئرمین ايف بي آر حکام نے بتایا کہ 8 ہزار بے نامی اکاؤنٹس کا بھي سراغ لگایا ہے جبکہ بینک 1 کروڑ مالیت کی ٹرانزیکشنز کی معلومات دے رہے ہیں، ہر کيس کا عليحدہ جائزہ ليا جا رہا ہے۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق گزشتہ ہفتے ایک پاکستانی سے 17 کروڑ روپے ٹیکس ریکور کيا، لیکن کتنا ٹیکس ریکور ہوگا اس کا ہدف طے نہیں کیا جاسکتا، بعض پاکستانیوں نے بیرون ملک ایک سے زیادہ اکاؤنٹس کھول رکھے ہیں۔

ایف بی آر نے ٹھیک کام نہ کیا تو نیا ایف بی آر بنادیں گے، عمران خان

جہانزیب خان کا کہنا تھا کہ بےنامی ٹرانزیکشن کے قانون سے ٹیکس چوری پر قابو پایا جائے گا اور اس قانون سے بلیک اکانومی کے راستے بھی بند ہونگے۔

چیئرمین کمیٹی فیض اللہ نے سوال اٹھایا کہ پاناما لیکس میں بھی سینکڑوں نام سامنے آئے، ایف بی آر بتائے اب تک کیا کارروائی کی گئی۔ چیئرمین ایف بی آر نے جواباََ کہا کہ بیرون ملک اکاؤنٹس سے متعلق کارروائی تیز ترین ہوگی لیکن کوئی ہدف مقرر کرنا مناسب نہیں ہوگا۔

ایف بی آر کا ایکسپورٹرز کو 7 ارب سے زائد کے ٹیکس ریفنڈ کرنیکا فیصلہ

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کےتحت تصدیق شدہ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے، اب تک 450 افراد کی معلومات اکھٹی کی گئی ہیں جس میں سے اب تک 15 کیسز پر کام ہوسکا، اب تک ان کیسز پر 6.5 ارب روپے ٹیکس ڈیمانڈ کی گئی ہے۔

قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر کی بریفننگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف بی آر کو اس معاملے پر دوبارہ جامع بریفنگ دینے کی ہدایت کی۔

BANK ACCOUNTS

Panama leaks

Tax Recovery

benami accounts

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div