کے الیکٹرک کا نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کیلئے حکومت کو خط

کراچی میں رواں موسم گرما میں لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا خدشہ ہے۔
کراچی شہر میں گرمیوں کے موسم میں 5 سو میگاواٹ بجلی کی کمی کا خدشہ ہوگا۔ کے الیکٹرک نے وفاقی حکومت سے 3 سو میگاواٹ اضافی بجلی مانگ لی ہے۔ اس مقصد کے لئے کے الیکٹرک نے نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
خط کے متن میں درج ہے کہ 650 کی بجائے 950 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے کیوں کہ شہر میں شدید گرمیوں کے دوران شارٹ فال 5 سو میگاواٹ سے بھی بڑھ سکتا ہے۔
خط میں یہ بھی درج ہے کہ متوقع شارٹ فال کی وجہ نئے منصوبوں کا ٹیرف نہ ملنا ہے، نیشنل گرڈ سے اضافی بجلی کی فراہمی انتہائی اہم ہے۔ کے الیکٹرک نے یہ بھی کہا ہے کہ اضافی بجلی کی فراہمی کیلئے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی اور سینٹر پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ساتھ متعدد بار بات ہوچکی ہے تاہم وفاقی حکومت کی جانب سے فیصلے کا انتظار ہے۔