اہلخانہ کی حفاظت کی ذمہ داری حکومت پر ہے، شہید چوہدری اسلم کی وصیت

اسٹاف رپورٹ


کراچی : چوہدری اسلم نے وصیت کی تھی کہ حکومت ان کے بچوں کو تعلیم کیلئے بیرون ملک بجھوائے اور اہل خانہ کی حفاظت کی ذمہ داری لے۔


دلیر پوليس افسر چوہدری اسلم کو ہر پل يہ خيال تھا کہ کسی بھی دن ان کی زندگی کی شام ہوسکتی ہے، بيوہ کہتی ہيں کہ وصيت کرگئے تھے کہ ميرے بعد ميرے بچوں کو ملک سے باہر بھجواديا جائے، ان کے بعد ان کی فیملی کی حفاظت کی ذمہ دار حکومت ہوگی۔


چوہدری اسلم کی وصيت میں کہا گیا ہے کہ بچے بیرون ملک سے تعلیم حاصل کرکے واپس آکر ملک کی خدمت کریں گی۔


چوہدری اسلم کی باہمت بيوہ نورين اسلم کہتی ہيں کہ ايسی کئی باتيں دل ميں ہی رہ گئيں جو وہ انہيں کہنا چاہتی تھيں، چھوٹا بيٹا سب سے زيادہ ان کے قريب تھا، ناشتہ بھی ساتھ کرتا تھا، چوہدری صاحب کو اپنی جان کی نہيں، ملک کی پرواہ تھی۔ سماء

کی

پر

شہید

Video

soldier

landmark

Tabool ads will show in this div