برازیل کے اسکول میں فائرنگ، بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

[caption id="attachment_1482602" align="alignnone" width="768"] Photo : AFP[/caption]

برازیل کے اسکول پر مسلح افراد نے حملہ کردیا، فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، مقامی انتظامیہ کے مطابق دونوں حملہ آوروں نے اسکول میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو میں مسلح افراد نے اسکول میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں استاد اور طلبہ سمیت 8 افراد ہلاک ہوگئے، واقعے میں 10 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے۔

مقامی پولیس کے فائرنگ کے واقعے میں 2  نوجوان بھی مارے گئے ہیں، جنہوں نے اسکول میں فائرنگ کے بعد خود کو گولیاں مار کر خودکشی کرلی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2 زخمی اسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، مرنے والے حملہ آور نوجوان اسی اسکول کے سابقہ طالب علم تھے۔

ملٹری پولیس حکام کے مطابق حملہ آوروں نے اسکول پہنچنے سے پہلے گیس فلنگ اسٹیشن کے مالک کو بھی گولی ماری، جو اسپتال میں زیر علاج ہے، ملزمان نے پوائنٹ 38 کیلیبر کی ریوالور اور پرانے زمانے کے تیر کمان کی طرز کا ہتھیار استعمال کیا۔

اس سے قبل 2011ء میں بھی برازیل کے دارالحکومت ریو ڈی جنیرو میں بھی ایک طالب علم نے خودکشی سے قبل فائرنگ کرکے ایک درجن ساتھیوں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا تھا۔

Sao Paulo

Tabool ads will show in this div