یوم پاکستان کی تیاریاں عروج پر، ملائیشین وزیراعظم مہمان خصوصی ہونگے

عثمان خان

یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کیلئے تیاریاں جاری ہیں، آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کا پرومو جاری کردیا، ملائیشیا کے وزیراعظم اور آذربائیجان کے وزیر دفاع سمیت مختلف ممالک کی اہم شخصیات 23 مارچ کی تقریب میں شرکت کریں گی۔

یوم پاکستان کی مناسبت سے پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا، جس میں پریڈ کی تیاریاں دکھائی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 مارچ کی تقریب میں ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے، آذربائیجان کے وزیر دفاع  کرنل جنرل ذاکر حسن سمیت کئی غیرملکی شخصیات بھی تقریب میں شریک ہوں گی۔

پریڈ میں بحرین، چین، سعودی عرب، آذربائیجان، سری لنکا اور ترکی کے وفود بھی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اور سری لنکا کے پیراٹروپرز کی جانب سے فری فال جمپ کا مظاہرہ ہوگا۔

AIR FORCE

Preparation

Pakstan Day

Mahateer Mohammad

Tabool ads will show in this div