ایس پی چوہدری کی شہادت، آبائی گاؤں میں اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

اسٹاف رپورٹ


مانسہرہ : کراچی میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی شہادت پر ان کے آبائی گاؤں ڈھوڈیال میں اہلخانہ اور پولیس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی، علاقے میں آج کاروبار بھی بند رہا۔


کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب گزشتہ روز دھماکے میں ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم شہید ہوئے، بہادر افسر کے اہلخانہ اور پولیس سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈھوڈیال میں ریلی نکالی گئی۔


ریلی میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکاء آبائی گھر سے ہوتے ہوئے مرکزی شاہراہ پہنچے جہاں شہید کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔ سماء


 

میں

کی

سے

ایس

پی

islamist

rao

landmark

Tabool ads will show in this div