ڈپٹی میئرکراچی ارشد وُہرا نااہل قرار

ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کو نا اہل قرار دے دیا گیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارشد وہرہ نااہلی کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت نے کی جس کی سربراہی چیف الیکشن کمشنر نے کی۔

 ارشد وہرہ،ایم کیوایم پاکستان چھوڑ کر پی ایس پی میں شامل ہونے پر نااہل ہوئے ہیں۔ ارشد وہرہ کی نا اہلی کی درخواست ایم کیوایم پاکستان نے دائر کی تھی۔ ارشد وہرہ ضلع سینٹرل کی یونین کونسل 49 سےچیئرمین منتخب ہوئے تھے۔ اس کیس کا فیصلہ ایک سال بعد سنایا گیا ہے۔

ایم کیوایم پاکستان رجسٹرڈجماعت نہیں،نااہل نہیں کرواسکتی،ارشدوہرا

 پچھلے برس ارشد وہرا نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کروایا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان نام کی کوئی جماعت الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں لہذا نااہلی کی درخواست دینے کی مجاز نہیں۔

ECP

Arshad Vohra

deputy mayor karachi

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div