برطانوی پارلیمنٹ میں نظرثانی شدہ بریگزٹ ڈیل مسترد

تصویر: اے ایف پی

برطانوی پارلیمنٹ نے نظر ثانی شدہ بریگزٹ ڈیل کو مسترد کر دیا ہے، حکومت کی پیش کردہ بریگزٹ ڈیل کو 149 ووٹوں سے شکست ہوئی۔

وزیراعظم تھريسامے کی بریگزٹ ڈیل کی مخالفت میں 391 ووٹ ڈالے گئے جبکہ حق میں 242 ووٹ پڑے، پارلیمنٹ میں ’’نو بریگزٹ ڈیل‘‘ کےخلاف ووٹنگ کل ہوگی۔

برطانوی پارلیمان میں بریگزٹ ڈیل مسترد،تھریسامے کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش

ترجمان وزیراعظم کے مطابق بریگزٹ ڈیل منظور نہ ہوئي تو پھر ’’نو ڈیل‘‘ پر بھی ووٹنگ ہوگی۔

برطانیہ میں نو بریگزیٹ ڈیل کا امکان بڑھ گیا

برطانوی وزیراعظم تھريسامے کو کنزرویٹیو پارٹی کے متعدد ارکان کی مخالفت کا بھی سامنا رہا۔ بریگزٹ کے تحت برطانیہ کو 29 مارچ کو یورپی یونین سےعلیحدہ ہونا ہے۔

EUROPEAN UNION

British parliament

Theresa May

Brexit deal

تبولا

Tabool ads will show in this div

تبولا

Tabool ads will show in this div