انور مقصود کے معروف ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا ‘پر فلم اور اب تھیٹر ڈرامہ

پاکستانی اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ مصنف انور مقصود کے معروف ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا ‘پر فلم بنائی جائے گی۔

اداکار یاسر حسین نے اپنے نئے پراجیکٹس کے متعلق انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ مصنف انور مقصود کے معروف ڈرامہ ’آنگن ٹیڑھا ‘پر فلم بنانے کے لئے سکرپٹ پر کام جاری ہے جبکہ وہ ایک تھیٹر ڈرامہ میں بھی کام کر رہے جو ڈرامہ’آنگن ٹیڑھا ‘ کا ’پری کوئل‘ ہے جس میں وہ اکبر کا کردار ادا کر رہے ہیں جو معروف اداکار سلیم ناصر نے ادا کیا تھا۔

اس کی کہانی 1970ء کی دہائی کے پس منظر پر مبنی ہے جب جنرل ضیاء الحق اقتدار میں آئے اور اس وقت ملک میں ڈانس اکیڈمیز اور ثقافتی سرگرمیاں بند کر دی گئی تھیں۔

گزشتہ روز سماء کے پروگرام نیا دن میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے معروف مزاح نگار و دانشور انور مقصود کا کہنا تھا کہ ناچ نہ جانے کا مطلب ہے حکومت کرنا ہے ليکن آتي نہيں، زمانہ وہي ہے اب تک کچھ نہيں بدلا۔

آنگن ٹیڑھا کا سیکول ناچ نہ جانے آرٹس کونسل کراچی میں چودہ مارچ سے شروع ہورہا ہے، ٹھیٹر جو بہت جلد کراچی اور پھر لاہور اور اسلام آباد میں بھی دکھایا جائے گا۔

ANWAR MAQSOOD

Yasir Hussain

Tabool ads will show in this div