وزیراعظم نواز شریف کی شہید اعتزاز حسین کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش

اسٹاف رپورٹ


اسلام آباد : وزیراعظم نے ہنگو میں شہید طالبعلم اعتزاز حسن  کو ستارہ شجاعت دینے کی سفارش کردی۔


وزیراعظم نواز شریف نے صدر ممنون حسین سے سفارش کی ہے کہ ہنگو میں اسکول پر خود کش حملہ ناکام بنانے اور طلبہ کی جان بچانے پر بہادر طالب علم اعتزاز حسین کو ستارہ امتیاز دینے کی سفارش کی ہے۔


پولیس کے مطابق نویں جماعت کے 17 سالہ طالب علم اعتزاز حسین نے ہنگو میں اسکول میں داخل ہونے کی کوشش پر خودکش حملہ آور کو روکا جس پر اس نے دھماکا کردیا، حملے میں ملزم ہلاک جبکہ اعتزاز حسین شہید ہوگیا تھا تاہم کوئی اور جانی نقصان نہیں ہوا، اعتزاز نے اپنی جان دے کر سیکڑوں طلبہ کی جان بچائی تھی۔


وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شہید اعتزاز حسین نے جان پر کھیل کر حب الوطنی اور بہادری کی مثال قائم کی۔


اسکول کے ہیڈ ماسٹر عظمت علی کا کہنا ہے کہ خودکش بمبار نے یونیفارم کے اندر دھماکا خیز مواد چھپا رکھا تھا، اعتزاز نے اسے دیکھ کر روکنے کیلئے شور مچایا مگر قریب پہنچنے پر ملزم نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ سماء

کی

کو

شہید

eid

child marriage

سفارش

tickets

Tabool ads will show in this div